تین طلاق ختم کرنے کے لئے جاری کردہ سوالنامے کو اقلیتی مذہبی حقوق کی خلاف
ورزی پر محمول کرتے ہوئے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ اور دوسری تنظیموں
نے آج اس کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ کثیر تہذیبی ملک میں
یکساں سیول کوڈ نافذ نہیں کیا جا سکتا۔ بور ڈکے
جنرل سکریٹری مولانا ولی رحمانی نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں اس
استدلال کے ساتھ کہ لاء کمیشن کے سوالنامے میں غلط رہنمائی کرکے مسلمانوں
کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے الزام لگایا لا کمیشن نے حکومت کے ایما پر
یہ قدم اٹھا یا ہے جس میں اقلیتوں کے آئینی حقوق کو نشانہ بنایا گیا ہے